5 اپریل، 2023، 11:45 AM

بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا، پاکستان کا دعویٰ

بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا، پاکستان کا دعویٰ

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک ایران سرحد پر واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں۔

News ID 1915716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha